حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممبئی/ممبئی فلم انڈسٹری اینڈ ڈرامہ کمپنی مسلسل شیعوں کے مقدسات کی توہین کر رہی ہے۔ اس بار A Suitable Boy ڈرامہ میں تعزیہ کی بے حرمتی کے منظر نے عمومی طور سے مسلمانوں اور بالخصوص شیعوں کے دلوں کو ٹھیس پہونچائی ہے۔ اس فلم کے ایک منظر میں دو افراد کے جھگڑے کے دوران تعزیہ کو زمین پر گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ فلم سے اس منظر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
A Suitable Boy فلم 1993میں وکرم سیٹھ کے ذریعے لکھے گئے ناول پر مبنی ہے۔ یہ 2020 میں Netflix اور دیگر پلیٹ فارموں پر ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کی ہدایت کاری آرٹ فلم ڈائریکٹر میرا نائر نے کی ہے۔ فلم میں تبو، ایشان کھٹر اور دیگر نے اداکاری کی ہے۔ممبئی فلم انڈسٹری اینڈ ڈرامہ کمپنی کی جانب سے تعزیہ کے ساتھ بحرمتی پر شیعہ طبقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ اسمیں سے تعزیہ کی بے حرمتی کے سین کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ ممبئ ہائی کورٹ کے وکیل سید افضل امام اس سسلے میں عدالت سے رجوع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔